ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  دہلی میں پٹرول کی قیمت برقرار،لیکن 66 روپے لیٹر ہوا ڈیزل

 دہلی میں پٹرول کی قیمت برقرار،لیکن 66 روپے لیٹر ہوا ڈیزل

Sat, 26 Jan 2019 02:56:52    S.O. News Service

نئی دہلی:2/ جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دو دنوں کے بعد جمعہ کو دوبارہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، جبکہ پٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن بھی اپنے حالت پربرقرار ملک کی راجدھانی دہلی میں ڈیزل 66 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔چھ جنوری کے بعد سے اب تک دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں 3.84 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔دہلی، کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل پھر 10 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیاہے۔معلوم ہو کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے خرچ بڑھ جاتا ہے، جس سے مہنگائی بڑھتی ہے۔دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں جمعہ کو ڈیزل کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 66 روپے، 67.78 روپے، 69.11 روپے اور 69.72 روپے فی لیٹر ہوگئی ، جبکہ پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 71.27 روپے، 73.36 روپے، 76.90 روپے اور 73.99 روپے فی لیٹر پر بنی رہیں۔ 


Share: